مالی بحران کے باعث یورپی ممالک نےترقی پذیر ممالک کے امدادی فنڈز میں کمی کردی ۔
واچ ڈاگ ڈیٹا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک دہائی بعد پہلی باریورپی ممالک میں اسپین اور یونان نے سال دو ہزار دس اور گیارہ کے لیے امدادی بجٹ میں قابل ذکر کٹوتی کی ہے، لیکن مجموعی طور پر یورپ کے امدادی بجٹ میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد گراؤٹ آئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ کے مالی بحران دنیا کے غریب ترین افراد کو بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔یورپی اتحاد میں بچت پروگرام کے تحت امداد میں کٹوتیوں کا انسانی جان بچانے کے امدادی پروگرام پر بھی اثر دیکھنے میں آیا ہے۔