وزیر پانی و بجلی اور این ٹی ڈی سی حکام کے درمیان جنگ، اب میں وزیررہونگا یا پھررسول خان محسود ایم ڈی، این ٹی ڈی سی۔ چوہدری احمد مختار
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرپانی و بجلی نے این ٹی ڈی سی کے مینجنگ ڈائریکٹر رسول خان محسود کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ چوہدری احمد مختار کا کہنا تھا کہ ملک میں فرنس آئل کی کوئی قلت نہیں البتہ ٹرانسپورٹیشن میں مسائل درپیش ہیں اور صورتحال کو اس نہج تک لانے میں انتظامیہ کی نااہلی بھی شامل ہے۔ وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ کل تک ایم ڈی، این ٹی ڈی سی رسول خان محسود کو فارغ کردیا جائے گا کیونکہ اب وہ وزارت میں رہیں گے یا پھر محسود خان رسول موجودہ عہدے پر برقرار۔ چوہدری احمد مختار نے مزید کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کے ای ایس سی کو بجلی کی فراہمی میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب یہ بجلی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی جائے گی جبکہ کل شام تک تیرہ ہزار پانچ سو میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔