چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل ڈیوڈ رچرڈ کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل اشفاق پرویز کیانی اورجنرل ڈیوڈ رچرڈ کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان اوربرطانیہ کے عسکری تعلقات اورپیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی آرمی وفد دونوں ملکوں کے درمیان نیشنل سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے پاکستان آیا ہے۔