ملک میں آرڈینینس جاری کرنے کی روایت پرویز مشرف نے متعارف کروائی ،اسمبلی کی موجودگی میں آرڈینینسز کی کوئی حثیت نہیں ۔ بابراعوان
لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وہ سابق وزرائے اعظم کو مراعات دئیے جانے کے خلاف ہیں، آئین سب کو برابری کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کون سی جماعت بڑی اور کون سی چھوٹی ہے؟ اس کا فیصلہ عوام کو انتخابات میں کرنا ہوتا ہے، گزشتہ انتخابات میں بھی کچھ بڑی جماعتیں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھیں۔ بابر اعوان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتیں بلدیاتی الیکشن نہ کرواکر آئین سے انحراف کررہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قائدین کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہیئں تاکہ تیسری قوت فائدہ نہ اٹھاسکے۔