چیمپینز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا،پاکستانی کپتان مصباح الحق بھی ٹیم میںشامل ہیں۔

آئی سی سی کے پانچ رکنی پینل نے چیمپئینز ٹرافی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا ہے،بھارتی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو اس ٹیم کا بھی کپتان مقررکیا گیا ہے،چیمپئینزٹرافی کا فائنل کھیلنے والی بھارت اورانگلش ٹیم کے سات کھلاڑیوں کو اس میں شامل کیا گیا ہے،دھونی کے علاوہ بھارت کے شیکھردھون، ویرات کوہلی، رویندرجڈیجا، بھونیشورکمار،انگلینڈ سے جوناتھن ٹراٹ، جیمزاینڈرسن،پاکستان کے مصباح الحق، سری لنکا کے کمارسنگاکارا، جنوبی افریقہ کے ریان میکلارن اور نیوزی لینڈ کے مچل میکلنگن ٹیم میں شامل ہیں۔ انگلینڈ کے جوائے روٹ کو بارہویں کھلاڑی کے طورپررکھا گیا ہے.