وفاقی حکومت کی جانب سے صدقہ فطر اور فدیے کی رقم کا اعلان
وفاقی حکومت کی جانب سے صدقہ فطر اور فدیے کی رقم کا اعلان کردیاگیا،،، یہ اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے جاری بیان میں کیا ،،، جس میں صدقہ فطر کی کم از کم مقدار گندم کے نصاب سے 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے،،، جو کے حساب سے 240 ، کھجور 1600اور کشمش کے حساب سے بھی 1600 روپے فی کس مقرر کیاگیاہے،،،، فدیہ کی مقدار تیس یوم کے حساب سے 3000 ہزار اور کفارہ کی رقم 6 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،،، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کہتے ہیں فطرانہ واجب ہے، اہل ثروت کو چاہیے کہ وہ فطرہ اور ہدیہ اپنی حیثیت اور بسر او قات کے مطابق ادا کریں
علمائے کرام کا کہنا تھا کوشش کی جائے کہ سب سے پہلے فطرانہ اپنے قریبی غریب عزیزو اقارب کو ادا کیا جائے وہ نہ ہوں تو پھر اہل محلہ میں غرباءکو ادا کیا جائے البتہ فطرانہ کی رقم پیشہ ور بھکاریوں کو دینے سے گریز کیا جائے، کیمرہ مین محمد یعقوب کےساتھ انتظار حیدری وقت نیوز اسلام آباد