چینی صوبے سی شوان کی ماؤ شیان کاؤنٹی میں لینڈ سلائڈنگ
ہفتہ کے روز چینی صوبے سی شوان کی ماؤ شیان کاؤنٹی میں مقامی وقت کے مطابق صبح چھے بجے کے قریب لینڈ سلائڈنگ ہوئی اور پہاڑ کا ایک حصہ آبادی کے اوپر آ گرا،،، پہاڑی تودہ گرنے کے باعث چالیس کے قریب گھر اس کے ملبے تلے دب گئے ،،، مقامی حکام کاکہنا ہے کہ اس لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں تقریباً دو کلومیٹر راستہ بلاک ہو چکا ہے،،، گاؤں پر پہاڑی تودہ گرنے کے باعث پندرہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک سو بیس افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،،،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی تودے سے ایک ہزار اولمپک سائز کے سوئمنگ پولز جتنا ملبہ گاؤں کے اوپر گرا،،، جسے ہٹانے کیلئے کافی وقت درکار ہوگا ،،