آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ بہالپور پر گہرے دکھ کا اظہار
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ بہاولپور پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،،، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ افراد کی ہسپتالوں میں منتقلی کیلئے آرمی ایو ایشن ہیلی کاپٹرز روانہ کئے گئے،،، سانحہ کے بعد احمد پور شرقیہ، کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا،، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے ریسکیو، ریلیف سروس میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ہدایات جاری کی گئیں،،، پاک فوج کے جوانوں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر ریسکیو آپریشن میں بھرپور حصہ لیا،،، آرمی ایوی ایشن کےہیلی کاپٹرز سے متاثرین کو سی ایم ایچ ملتان اور بہاولپور منتقل کیا گیا۔