بہالپور میں ٹینکر حادثے کے بعد کچھ ہی گھنٹوں میں ریسکیو آپریشن مکمل
ترجمان ریسکیو جام سجاد حسین کے مطابق ریسکیو حکام کو آئل ٹینکر حادثے کی اطلاع صبح چھ بجکر تئیس منٹ پر موصول ہوئی،،، جس کے بعد فوری طور پر عملہ روانہ کیا گیا،،، نو منٹ میں امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،، ریسکیو آپریشن میں محکمے کی کل تیس گاڑیوں نے حصہ لیا جس میں چھبیس ایمبولینسز، دو فائربریگیڈ اور دو ریسکیو کی گاڑیاں شامل تھیں،،، انتیس نجی ایمبولیسنز نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا جس میں چوبیس ایدھی اور پانچ ایف آئی ایف کی پانچ گاڑیاں شامل تھیں۔۔۔ ترجمان کے مطابق ایک سو پنتالیس زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں متنقل کیا گیا،،، حادثے میں پچتہر موٹر سائیکلیں، ایک رکشہ ، اور تین کاریں جل کر خاکستر ہو گئیں،،، حادثے کی جگہ سے ایک سو تئیس لاشوں کو بہاولپور ہسپتال منتقل کیا گیا۔۔۔