لاہور سے پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو روانگی کاسلسلہ جاری
عید سے قبل دیگر شہروں سے آئے لوگ ہر صورت اپنے آبائی علاقوں میں پہنچنا چاہتے ہیں۔تاکہ عزیر و اقارب کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں ۔۔ایسے میں بس اڈوں پر غیر معمولی رش ہے۔۔انتظامیہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود بسوں میں اوور لوڈنگ بھی جاری ہے ،،متعدد مسافروں کو چھتوں پر بھی بٹھایا جارہا ہے ،،مسافروں کی جانب سے زائد کرائے وصول کرنے کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں
پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو روانگی کا سلسلہ یون تو دو روز سے جاری ہے تاہم پیر کو ممکنہ عید کے پیش نظر آج مسافروں کی روانگی کا آخری روز ہے اس لیے ہر کوئی بس سٹینڈ پہنچ چکا ہے ،، لاری اڈے پر پہنچنے والے مسافر سیٹ نہ ملنے کا گلہ کرتے دکھائی دیتے ہیں