سعودی فوج نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنادیا، 2 فضا میں ہی تباہ کر دیئے۔

Jun 25, 2018 | 11:55

سعودی فضا ئی فوج  نے حوثیوں باغیوں کی جانب سے دارالحکومت ریاض پر داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنادیا ۔سعودی اتحادی ترجمان کرنل المالکی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے حوالے سے بتایا  کہ سعودی ایئر ڈیفنس نے یمنی شہر صدا سے حوثی باغیوں کی جانب سے ریاض کی طرف فائر ہونے والے 2 بیلسٹک میزائل دیکھے تھے،ان دونوں میزائلوں کانشانہ ریاض کے رہائشی ضلع تھا،فضائی دفاع نے ان میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا جس کے ٹکڑے رہائشی علاقوں پر گرے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حوثیوں باغیوں کے زیرکنٹرول المثیرہ ٹی وی کے مطابق ان میزائلوں کانشانہ سعودی وزارت دفاع اور دیگر اہدف تھے۔ رپورٹ کے مطابق میزائلوں نے اپنے اہداف کودرستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض کے اوپر فضامیں چھ زوردار دھماکے سنے گئے اور بڑی واضح روشنی بھی دیکھی گئی اور دھواں بھی اٹھتے ہوئے دیکھاگیا۔عینی شاہد کے مطابق میزائل کے ٹکڑے اس علاقے میں بھی گرے جہاں زیادہ تر غیرملکی سفارتخانے ہیں اور ان کی خاندان رہائش پذیر ہیں۔ عینی شاہد نے یہ بھی بتایاہے کہ ریاض کے رہائشی ضلع میں آگ بجھانے والے ٹرکوں کے علاوہ سخت سیکیورٹی بھی دیکھی گئی جبکہ سیکیورٹی اہلکار لوگوں کو ضلع میں جانے سے  روکتے رہے۔یہ میزائل حملہ گذشتہ سال دسمبر سے اب تک سعودی داراحکومت پر ریاض میں ہونے والا چھٹا حملہ ہے۔

مزیدخبریں