پیپلزپارٹی نےانتخابی منشورکوحتمی شکل دےدی
پاکستان پیپلزپارٹی نےانتخابی منشور کوحتمی شکل دےدی، آئندہ دو سے تین روز میں چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری انتخابی منشور کا اعلان کریں گے،،ذرائع کےمطابق پارٹی کے سیکرٹری جنرل فرحت بابرنےبھی انتخابی منشور تیار ہونے کی تصدیق کردی، پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے منشورمیں روٹی،کپڑا،مکان اورروزگارکے علاوہ بنیادی حقوق کی فراہمی کوبھی شامل کیا ہے،ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی کاانتخابی منشورکمیٹی کنوینئر کی عدم موجودگی کی وجہ سے متاثر ہوا،جس کےبعدبلاول بھٹونےانتخابی منشورمکمل کرنےکی ذمےداری شیری رحمٰن کوسونپی، منشورکمیٹی میں نئیربخاری،فرحت اللہ بابر،قمر زمان کائرہ، نفیسہ شاہ اورعذرافضل پیچوہوشامل تھے،دوسری جانب مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف تاحال انتخابی منشورکااعلان نہیں کیا