نامور اداکارہ ذہین طاہرہ عارضہ قلب کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکاہ ذہین طاہرہ کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ’خدا کی بستی‘ جیسے عالمی شہرت یافتہ ٹی وی ڈرامے سے اپنی منفرد شناخت بنانے والی ذہین طاہرہ کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں اداکارہ کی طبیعت سنبھل نہ سکی جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔اداکارہ ذہین طاہرہ کے اہل خانہ اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ذہین طاہرہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔ ذہین طاہرہ کو پاکستان ٹیلی ویژن کی سینئر ترین اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے دل دیا اہلیز، انوکھا بندھن، خالہ بندھن، خالہ خیرن، جینا اسی کا نام ہے، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ اور راستے دل کے سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ شوبز سے وابستہ بعض شخصیات کا کہنا ہے کہ بزرگ اداکارہ ذہین طاہرہ اب تک 700 سے زائد ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں۔