جموں :سنجواں کیمپ میں ایک اور بھارتی پولیس اہلکار کی خودکشی
مقبوضہ جموں کے سنجواں علاقے میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر میں پیر کے روز انٹیلی جنس ونگ سے وابستہ ایک پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ واقعہ رونما ہوتے ہی اس کے ساتھی، پولیس اہلکار کی طرف دوڑے اور اس کو خون میں غلطاں دیکھا اور اس کو انتہائی نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیا جہاں اس کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت سیلکشن گریڈ کانسٹیبل ارجن دیو کے بطور ہوئی ہے۔