اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار کے پرائز بانڈز کی فروخت بند کردی

Jun 25, 2019 | 14:39

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 40 ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کی فروخت بند کردی،ان بانڈز کی اب کوئی قرعہ اندازی نہیں ہوگی، 31 مارچ 2020 کے بعد یہ کیش بھی نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈز کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے دیگر بینکوں کو بھی ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈز کی فروخت روک دیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈز 31 مارچ 2020 کے بعد کیش ہوں گے نہ رجسٹرڈ جب کہ اب ان کی کوئی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی، 40 ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کو چالیس ہزار پریمیم پرائز میں تبدیل کیا جاسکے گا، اس کے علاوہ بانڈ ہولڈرز اسے قومی بچت کے سرٹیفیکٹ میں تبدیل کرواسکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 31 مارچ 2020 تک اسٹیٹ بینک اور 6 کمرشل بینکوں سے 40 ہزار کے بانڈز پریمیم پرائز بانڈز میں رجسٹر کرا سکیں گے اور اگر کیش کرانا ہو تو فارم بھر کر بانڈز کے مالک کے اکانٹ میں رقم منتقل کی جاسکے گی۔

مزیدخبریں