کاروبار میں آسانی پروگرام نئے پاکستان کی طرف ٹھوس قدم ہے۔ فردوس عاشق
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کاروبار میں آسانی پروگرام نئے پاکستان کی طرف ٹھوس قدم ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کاروبارکیلئے پرمٹ، رجسٹریشن آسانیوں کیلئے اہم پیشرفت ہے، بالخصوص ایس ایم ایز اس پروگرام کے ثمرات سے مستفید ہوں گی۔ پاکستان میں کاروبار آسان بنانے کے لئے جدید اقدامات کا پروگرام پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن اینیشی ایٹیو نئے پاکستان کی طرف ایک ٹھوس قدم ہے،کاروبار کے لیے پرمٹ،رجسٹریشن اوراجازت ناموں کے عمل کو سہل بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے،بالخصوص SMEs اس پروگرام کے ثمرات سے مستفید ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری، چھوٹی اوردرمیانہ صنعتوں کو دفاترکے غیرضروری چکروں سے نجات دلانے کا نظام دے رہے ہیں، اس سیکاروباری افراد کو کرپشن فری اور لال فیتے کی رکاوٹوں سے نجات ملے گی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلی کامقصد کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں لاناہے،اس اقدام سے ملک میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہوگا، نئے پاکستان کی آسانیاں پوری قوم کے حصے میں آئیں گی۔