پی ٹی آئی والوں کو عوام کے قہر سے ڈرنا چاہیئے۔حمزہ شہباز
مسلم لیگ ن کے رہنما و قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے لوگوں سے زندگی چھین لی ہے۔لوگوں کے پاس 2 وقت کی روٹی نہیں ہے۔پی ٹی آئی والوں کو عوام کے قہر سے ڈرنا چاہیئے۔ہر آنے والا دن لوگوں کی تشویش میں اضافہ کر رہا ہے۔بھانت بھانت کی بولیاں بول کر یہ سمجھتے ہیں کہ کہ ہمیشہ اقتدار میں رہیں گے۔بہت جلد نیازی خان کا محاسبہ ہو گا۔پی اے سی کی چیئرمین شپ کے سوال کے جواب پر حمزہ شہباز نے جواب دیا کہ ہمارا واسطہ کھلنڈروں سے پڑا ہے۔عوام ان سے ضرور نبٹیں گے۔