اپوزیشن نے میثاق معیشت کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کا پیغام ملنے کی تصدیق کر دی
اپوزیشن نے میثاق معیشت کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کا پیغام ملنے کی تصدیق کر دی ہے ۔ حکومتی نمائندے نے مسلم لیگ ن کو میثاق معیشت پر بات چیت کے پیغام سے آگاہ کر دیا ہے ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ میثاق معیشت کے لیے سپیکر کا پیغام ہمیں مل گیا ہے ۔ وزیر مملکت علی محمد خان یہ پیغام لے کر آئے تھے ۔ دس سال قبل ہمارے پارٹی قائد نواز شریف نے بھی میثاق معیشت کی بات کی تھی ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قومی مسائل کو مل کر حل کرنا ہے ۔ میثاق معیشت کی پیشکش پر وزیر اعظم اور حکومت سے بات کر چکا ہوں ۔ میں نے ٹویٹ بھی کیا ۔