این آر او کے لیے کسی نے براہ راست مجھ سے رابطہ نہیں کیا، اپوزیشن اے پی سی کرے یا تحریک چلائے، این آر او نہیں ملے گا: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اے پی سی کرے یا تحریک چلائے کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہوا، اجلاس میں پرویز خٹک، شیریں مزاری، فیصل واوڈا، فواد چوہدری ، علی امین گنڈا پور،علی محمد خان سمیت دیگررہنما شریک تھے۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے شیخ رشید،طارق بشیرچیمہ ، زبیدہ جلال ، سینیٹر عتیق شیخ سمیت دیگر اتحادی ارکان بھی موجود ہیں۔اجلاس میں بجٹ منظوری سے متعلق لائحہ عمل پر غور کیا گیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی پر بھی بات چیت بھی کی گئی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، حماد اظہر اور چئیرمین ایف آر بھی اجلاس میں شریک ہوئے اور حکومتی معاشی ٹیم اجلاس میں بجٹ کےحوالے سے بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ این آر او کے لیے مجھ سے براہ راست ربطہ نہیں کیا گیا، سب کو معلوم ہے کہ میں کرپشن کیسز پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔