پی ٹی آئی والوں نے لوگوں سے زندگی چھین لی ہے,لوگوں کے پاس 2 وقت کی روٹی نہیں ہےـپی ٹی آئی والوں کو عوام کے قہر سے ڈرنا چاہیئےـحمزہ شہباز
مسلم لیگ ن کے رہنما و قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے لوگوں سے زندگی چھین لی ہےـلوگوں کے پاس 2 وقت کی روٹی نہیں ہےـپی ٹی آئی والوں کو عوام کے قہر سے ڈرنا چاہیئےـہر آنے والا دن لوگوں کی تشویش میں اضافہ کر رہا ہےـبھانت بھانت کی بولیاں بول کر یہ سمجھتے ہیں کہ کہ ہمیشہ اقتدار میں رہیں گےـبہت جلد نیازی خان کا محاسبہ ہو گاـپی اے سی کی چیئرمین شپ کے سوال کے جواب پر حمزہ شہباز نے جواب دیا کہ ہمارا واسطہ کھلنڈروں سے پڑا ہےـعوام ان سے ضرور نبٹیں گےـ