نواز شریف اور شہباز شریف کی پالیسوں کے باعث پنجاب سمیت ملک کے ہر شعبے میں تباہی و بربادی ہو ئی,سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی پالیسوں کے باعث پنجاب سمیت ملک کے ہر شعبے میں تباہی و بربادی ہو ئی،شہباز شریف نے سر پلس صوبے کو خسارے میں جھونک دیا۔یہی لوگ اے پی سی کے نام پر لوگوں کو اپنے مفاد کے لئے ورغلا رہے ہیںـانشاللہ عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گیـانتشار کا ایجنڈا پھیلانے والوں کو ناکامی ہو گیـاپوزیشن انتشار کا راستہ ترک کرے عوام ان کا منفی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دے گیـآج پاکستان کو معاشی طور پر جو دن دیکھنے پڑ رہے ہیں اس کی وجہ نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔ ہمارے ایم پی اے اور ایم این اے بھر پور طریقے سے عمران خان کا ساتھ دیں گے، بجٹ صوبے کا ہو یا وفاق کا انشاء اللہ پاس ہو گا۔ عوامی خدمت اور جدید ترقی کے میگا پراجیکٹس کے باوجود جب ہم نے حکومت چھوڑی تو صوبائی خزانے میں 100ارب سر پلس تھےـتعلیم،صحت،زراعت،صنعت سمیت ہر شعبہ ہماری حکومت کی جانب سے ملنے والی مراعات اور سہولتوں کے باعث ملک ترقی کر رہا تھا۔ہماری حکومت کے جاتے ہی خوشحالی کا یہ سفر رُک گیا۔اور شریف برادران نے ہمارے اچھے کاموں کو بند کرنے کی کوشش کیـشریفوں کی حکومت نے صوبے کی ترقی خوشحالی کا پہیہ الٹا چلا دیاـطلبا،مزدور،صنعتکاروں اور ملازمین کو ہمارے دور میں دی گئی مراعات اور ترقی کے مواقع سے محروم کر دیا گیا۔اب عمران خان کی قیادت ملک آگے بڑھے رہا ہے ـ