یورپ کی پارلیمانی اسمبلی کی کونسل کا روس کو یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کی اجازت دینے پر اتفاق
یورپ کی پارلیمانی اسمبلی کی کونسل نے روس کو یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق یوکرین کی سخت مخالفت کے باوجود یورپی یونین کے رکن ممالک نے اتفاق کیا کہ روس کل کونسل کے نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب میں شرکت کیلئے ایک وفد بھیج سکتا ہے۔ روس کو پانچ سال قبل ملک کے ساتھ کریمیا کے الحاق پر ووٹ کے حق سے محروم کردیا گیا تھا۔