پاکستان اور برطانیہ کا افغان امن عمل سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کے روز لندن میں برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر سرمارکSedwill اور وزارت دفاع کے مستقل سیکرٹری سٹیفنLovegrove کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں افغان امن عمل سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں شخصیات نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔