انسانی حقوق کی وزارت نے بزرگ شہریوں کے حقوق کے تحفظ بارے رپورٹ جاری کردی
انسانی حقوق کی وزارت نے پاکستان میں بزرگ شہریوں کی حیثیت کے بارے میں ایک جامع رپورٹ جاری کی ہے۔انسانی حقوق کی وزارت کے مطابق پاکستان میں بزرگ شہریوں کے تحفظ کے بارے میں پیش رفت پر یہ رپورٹ برٹش کونسل اور ہیلپ ایج انٹرنیشنل کے تعاون کے ساتھ جاری کی گئی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی میں سینئر فیلو پروفیسر اصغر زیدی کی تحریر کردہ اس رپوٹ میں پاکستان میں عمررسیدہ افراد کی انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال پر گہری تحقیق کی گئی ہے۔انسانی حقوق کی وزارت کی سیکرٹری رابعہ جوہری آغا نے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ثقافت اور مذہب عمررسیدہ افراد کے احترام کا درس دیتے ہیں۔برٹش کونسل کنٹری ڈائریکٹر Rasemary Hilhorsl نے عمررسیدہ افراد کی معاشی مواقع تک رسائی کو بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کر کے بزرگ دوست ماحول قائم کرنے پر زور دیا۔