پاکستان آذربائیجان کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، صدر
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی FIKRAT اوگلو علی زادہ کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات مشترکہ ایمان، ثقافت اور ورثے میں مضمر ہیں۔جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر کی حمایت پر آذربائیجان کو سراہتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے فوائد کیلئے پہلے سے موجود بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہش مند ہے۔انہوں نے دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے اور توانائی اور سیاست کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔آذربائیجان کے سفیر نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لی اور پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا۔