کورونا وائرس : ملک بھرمیں گزشتہ 24گھنٹوں میں ریکارڈ 148اموات
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے باعث ریکارڈ 148 اموات ہوئیں، جبکہ ایک دن میں4ہزار44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ 92 ہزار970تک جا پہنچی ہے۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 148 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 3ہزار 903 تک جا پہنچی ہے ۔ پنجاب پنجاب میں مہلک وبا سے اب تک 1602 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ صوبے میں سب سے زیادہ کورونا کے 71ہزار 191 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ پنجاب میں 20 ہزار 262مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ سندھ سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے مریض 1161انتقال کرگئے ہیں جبکہ سندھ میں 74 ہزار 070کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں 39 ہزار 429مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ خیبر پختون خوا خیبرپختون خوا میں کورونا سےاب تک 869 افرادزندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 23ہزار 887 کیسز ہوچکی ہے جبکہ 11 ہزار097مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ بلوچستان بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک9 ہزار817کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں108 مریض چل بسے ہیں ۔ صوبے میں 3 ہزار 710 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اسلام آباد کورونا سے اسلام آباد میں 108 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ11 ہزار 483کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 5 ہزار سے زائدمریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ گلگت بلتستان گلگت بلتستان میں1365افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور23 مریض جاں بحق ہوئے ۔ جبکہ 995مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ آزاد کشمیر آزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد930جبکہ 25افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ آزادکشمیرمیں صحتیاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد390 ہے ۔ ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، پاکستان میں کورونا سے اب تک81 ہزار307مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3553مریضوں نے کورونا کو شکست دی ۔کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 21ہزار 835ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک بھر میں مجموعی طور 11 لاکھ 71ہزار 976 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔