پاکستان اور امریکہ اقتصادی تعلقات مستحکم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں: اسد مجید خان

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ اقتصادی تعلقات مستحکم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلوبل پاکستان TECH اجلاس کے آن لائن سیشن میں کیا جس کا موضوع تھا، پاکستان کو Silicon ٹیکنالوجی کی منتقلی۔اسد مجید نے کہا کہ گزشتہ سال صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمرا ن خان کی تین ملاقاتوں میں بات چیت کا محور دونوں ملکوں کیدرمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات اور سرمایہ کاری کا فروغ تھا۔ پاکستانی سفیر نے پاکستان سے جڑے مسائل پر مخصوص انداز میں قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا جو امریکہ کا طویل عرصے سے ایک پرعزم شراکت دار ہے