چین: کرونا وائرس کی ایک اور ویکسین کی انسانوں پر آزمائش
یجنگ: چین نے کرونا وائرس کے خلاف بنائی جانے والی اپنی دوسری ویکسین کے کلینکل تجربات کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری پر دنیا بھر میں کام کیا جا رہا ہے، اب تک دنیا بھر میں مہلک وبا کو وڈ 19 سے 4 لاکھ 70 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ چینی ادارے نیشنل میڈیکل پروڈکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کرونا کے خلاف بنائی جانے والی دوسری ویکسین کے کلینکل تجربات کی منظوری دی گئی ہے، یہ ویکسین چین کی اکیڈمی آف ملٹری میڈیکل سائنس میں تیار کی گئی، تجرباتی ویکسین کی آزمائش کے لیے 8 افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔