پاکستان کی دہشتگردی سے متعلق امریکی رپورٹ پر اظہار مایوسی
اسلام آباد: پاکستان نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی دہشتگردی سے متعلق رپورٹ پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ میں القاعدہ کےخاتمےکیلئے پاکستان کے کردار کو نظر انداز کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی دہشتگردی کے حوالے سے جاری رپورٹ کو پاکستان کی کوششوں سے متعلق تضادات پرمبنی قرار دے دیا۔ رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی دہشتگردی سے متعلق رپورٹ پر مایوسی ہوئی، امریکی رپورٹ پاکستان کی کوششوں سےمتعلق تضادات پرمبنی ہے۔