کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیسی میں شروع دن سے کوئی تضاد نہیں ہے،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیسی میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ انہوں نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فوری طور پر لاک ڈائون نافذ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اتنی زیادہ آبادی کے ہوتے ہوئے زیادہ عرصے تک مکمل لاک ڈاؤن لگانا ممکن نہیں کیونکہ ہمیں لوگوں کو کورونا وائرس اور بھوک سے بھی بچانا ہے لہٰذا سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس عالمگیر وبا سے موثر طور پر نمٹنے کی غرض سے سہولیات کی مکمل معلومات اور تفصیلات کے حصول کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر قائم کیا گیاہے۔