حکومت مان لےکہ وہ کورونا سے لڑنے کیلئے تیار نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت مان لےکہ وہ کورونا سے لڑنے کے لیے تیار نہیں، اگرتیار ہے تو ڈاکٹرز اور طبی عملہ کیوں رو رہا ہے؟. قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم کی اسمبلی میں بجٹ کی اختتامی تقریر ایسے لگ رہی تھی جیسے حکومت کے اختتام کی تقریر تھی، مسئلہ یہ تھا کہ اس تقریر میں کوئی سچ نہیں تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ ہم نے بڑا سوچ سمجھ کر لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کیا تھا اور ہم نے کورونا کی وباکا مقابلہ کیا، ہماری بہت تیاری ہے اور ہماری تیاری اتنی ہے کہ ہمارا ہیلتھ سسٹم اس وباکو سنبھال سکتا ہے۔