طالبعلم سے زیادتی کے ملزم مفتی عزیر مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
لاہور کی مقامی عدالت نے مدرسے میں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے ملزم عزیز الرحمان کو مزید تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس نے ملزم عزیز الرحمان کو پولیس نے کینٹ کچہری میں مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔پولیس نے عدالت کو تفتیش سے آگاہ کیا اور ملزم کی ڈی این اے رپورٹ پیش کی۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کا میڈیکل چیک اپ بھی کروا لیا ہے۔پولیس نے مزید تفتیش کیلئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔