آرمی چیف کی جرمنی کے چیف آف ڈیفنس سے ملاقات , پاکستان جرمنی کیساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ جرمنی پر ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کی جرمنی کے چیف آف ڈیفنس جنرل ایبرہارڈ زورن سے ملاقات ہوئی، علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی تعاون، دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دفاعی تعاون سے علاقائی سیکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جرمن چیف آف ڈیفنس سے ملاقات کی۔ جرمنی کے ڈائریکٹر جنرل سیکیورٹی ودفاعی پالیسی بھی ملاقات میں موجود تھے۔پاک جرمن رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاع، سیکیورٹی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج جرمنی کیساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔ فوجی تعاون کا دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر بھی مثبت اثر ہوگا جبکہ جرمن چیف آف ڈیفنس نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور افغان امن عمل میں بھی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا .