پاکستان میں موبائل فون پر لمبی گپ شپ کرنے والے خبردار، کال پر ٹیکس عائد
موبائل فون پر لمبی گپ شپ کرنے والے خبردار ہوجائیں کیونکہ حکومت پاکستان نے پانچ منٹ سے لمبی کال پر 75 پیسے ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ نابینا افرادکے لیے خصوصی موبائل پر ٹیکس بھی واپس لے لیا گیا۔بجٹ2021-22 میں تجویز دی گئی تھی کہ3 منٹ سے زیادہ کی موبائل کال پر ایک روپے ٹیکس لگایا جائے گا لیکن کابینہ نے اس کو مسترد کردیا۔