تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں چین سے ملنے والے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منتقلی کی تصدیق کی ہے۔اس سے قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں بتایا تھا کہ چینی بینکوں کے کنسورشیم نے تقریباً 2.3 ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی ہے۔اپنے پیغام میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چین کی جانب سے دیے جانے والے لون کی منتقلی کے بعد ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے چین سے ملنے والے قرض کی منتقلی کی تصدیق کر دی
Jun 25, 2022 | 00:20