پی ٹی وی پرحملہ کرنیوالوں کوعمران خان نےشاباشی دی،مریم اورنگزیب کاالزام

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پی ٹی وی قومی نشریاتی ادارہ اور ریاست کی آواز ہے، پی ٹی وی پاکستان کی قومی شناخت ہے پی ٹی وی کی وجہ سے باقی براڈ کاسٹرز نے بھی جنم لیا، پاکستان کے عوام کو میڈیا کے ذریعے خبر ملتی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، پی ٹی وی سپورٹس واحد سکرین ہے جس سے پی ٹی وی ریونیو حاصل کرتا ہے، پاکستان کے عوام 35 روپے لائسنس فیس کی مد میں پی ٹی وی کو ادا کرتے ہیں، ان ذرائع آمدن سے پی ٹی وی اپنے خراجات پورے کرتا ہے، 2014ء کے دھرنے میں عمران خان نے اس ادارے پر حملہ کروایا اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں، عمران خان نے اس وقت اپنی ٹیم اور اپنے کارکنوں کو شاباش دی، پی ٹی آئی کی حکومت جب 2018ء میں اقتدار میں آئی تو انہوں نے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کے جھوٹے وعدے کئے، انہوں نے پاکستان کے عوام کو سبز باغ دکھائے، پی ٹی آئی کی حکومت میں کہا گیا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو کو بی بی سی ماڈل پر سمارٹ نیشنل براڈ کاسٹر بنایا جائے گا، انہوں نے ریڈیو اور پی ٹی وی کی عمارتوں کو نیلام کرنے کی کوشش کی، اپریل 2022ء میں جب ہماری حکومت آئی تو ہمیں معلوم ہوا کہ پی ٹی وی سپورٹس کا کرکٹ کے رائٹس کے لئے گروپ ایم اور اے آر وائی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے، میرے پاس آسان راستہ تھا کہ فوری طور پر پریس ٹاک کر کے الزام لگاتے اور انہیں جیلوں میں ڈال کر بھول جاتے، سابق دور میں پی ٹی وی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے نتائج آج پی ٹی وی بھگت رہا ہے، اپریل 2022ء میں ہم نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی، پی ٹی وی اور ایم گروپ، اے آر وائے کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوئے، اس معاہدے کے تحت پی ٹی وی سپورٹس کرکٹ رائٹس کو ایکوائر کرتا ہے، 16 ستمبر 2021ء تک یہ رائٹس پی ٹی وی سپورٹس چینل کے پاس تھے، پی ٹی وی سپورٹس اسی طریقے سے ریونیو حاصل کرتا ہے اور عوام کو کرکٹ دکھاتا ہے، 16 ستمبر کو ایک معاہدے پر دستخط کر کے ان حقوق پر کمپرومائز کیا گیا، اس معاہدے کے ذریعے پی ٹی وی سپورٹس کے کرکٹ رائٹس پر ڈاکہ ڈالہ گیا، پی ٹی وی کے کرکٹ رائٹس کسی دوسرے چینل کو دینے کا باقاعدہ منصوبہ تیار کیا گیا، پی ٹی وی سپورٹس نے کہا کہ ہمارے پاس رائٹس ایکوائر کرنے کے لئے پیسے نہیں ہیں، ہمیں اظہار دلچسپی میں جانا چاہئے، پی ٹی وی کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ اس کام کے لئے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات پی ٹی وی وہ ادارہ ہے جس کا 100 فیصد شیئر حکومت پاکستان اون کرتی ہے، پی ٹی وی سپورٹس پی ٹی وی بورڈ کے پاس گیا اور کہا کہ ہم تباہ ہوگئے، 2018ء میں ترقی کرتی ہوئی معیشت کو بھی پی ٹی آئی نے بری طرح تباہ کیا، وفاقی وزیر اطلاعات سابق حکومت پی ٹی وی کو نیلام کرنے جا رہی تھی اظہار دلچسپی کا اشتہار ایک اخبار میں 10 اگست 2021ء کو شائع ہوا، اس میں پبلک پرائیویٹ شپ کے حوالے سے چیزیں شامل کی گئیں، اس منصوبے کے تحت بڈز طلب کی جاتی ہیں، اس میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پی ٹی وی سپورٹس کو ایس ڈی سے ایچ ڈی کرنے کے لئے اظہار دلچسپی چاہئے،