صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے

صدر پاکستان کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ میں جو ان کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بھی جاری کیا گیا میں بتایا گیا ہے کہ: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال کا استعفی قبول کرنے کے بعد گلگت بلتستان کے اسپیکر سید امجد علی کی نئے گورنر کی تعیناتی تک بطور گورنر گلگت بلتستان نامزدگی بھی کردی ہے۔ لہذا نئے گورنر کی تقرری تک اب امجد علی گورنر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کا استعفیٰ منظور کر لیا
صدر مملکت نے گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر سید امجد علی کی نئے گورنر کی تعیناتی تک بطور گورنر گلگت بلتستان نامزدگی بھی کردی
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) June 25, 2022