سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے حلف اٹھا لیا۔ منگل کو حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن سے حلف لیا،تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز اٹارنی جنرل اور وکلا نے شرکت کی،سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں 3ججوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔