سپریم کورٹ نے وفاقی سروسز ٹریبونل کے چیئرمین کی تعیناتی غیرقانونی قراردے دی۔
سپریم کورٹ نے وفاقی اورصوبائی سروس ٹربیونلز میں چیئرمین کی تقرری سے متعلق درخواست پرفیصلہ سنا دیا۔چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری نے دو سو صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریرکیا ہے، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ سروس ٹربیونلز کو مالی خود مختاری دینے کے ساتھ ساتھ حکومتی اثر سے باہررکھا جائے، عدالت نے حکم دیا کہ تیس روزمیں قانون سازی کی جائے اورآئندہ تمام سروس ٹربیونلز کے چیئرمین کی تقرری متعلقہ چیف جسٹس کی مشاورت سے کی جائے۔