سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی.
درخواست لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف لال مسجد آپریشن کے مرکزی ملزم ہیں، انہیں لال مسجد تحقیقاتی کمیشن نے کئی بار طلب کیامگر وہ پیش نہ ہوئے، لال مسجد کمیشن میں جس نے بھی بیان رکارڈ کرایا اس نے پرویز مشرف کو ذمہ دار ٹھہرایا لہذا استدعا کی جاتی ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے