الطاف حسین کو وزارت خارجہ کے ذریعےوطن واپس لایا جائے,سپریم کورٹ میں درخواست دائر
سپریم کورٹ میں ایم کیو ایم پر پابندی کیلئےدائردرخواست میں وزارت خارجہ ،سندھ حکومت،برطانوی ہائی کمیشن اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صولت مرزا اور عامر خان کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کو گرفتار کیا جائےجبکہ میڈیا پر الطاف حسین کے خطاب نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رینجرز اور حساس اداروں سے ایم کیو ایم کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔