پنڈی بھٹیاں میں لاہورروڈ پر مقامی مل کی گاڑی کھائی میں جاگری,50 خواتین زخمی
پولیس کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے قریب لاہور روڈ پرمقامی کی مل کی گاڑی خواتین کو لے کر مل جارہی تھی کہ لاہور روڈ پر تیز رفتاری کی باعث موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری ۔ حادثے کے نتیجے میں پچاس سے زائد خواتین زخمی ہو گئیں جن میں سے کئی خواتین کی حالت نازک ہے زخمیوں کو فوری طورپرتحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال پنڈی بھٹیاں پہنچا دیا گیا جہاں پرزخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو ریفر کیا جا رہا ہے