کسٹم حکام نے منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کو جیل میں بی کلاس دینے کی مخالفت کردی
کسٹم حکام نے راولپنڈی کی کسٹم جج چوہدری ممتاز کی عدالت میں ماڈل ایان علی کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست پر تحریری جواب جمع کرادیا جس میں ایان علی کو جیل میں بی کلاس دینے کی مخالفت کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام تین مرتبہ ایان علی سے تفتیش کرچکے ہیں تاہم کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی،دوسری جانب ایان علی کی جائیداد کا سودا کرانے والے پراپرٹی ڈیلر کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے ،ادھر ایان علی نےکسٹم حکام کو اپنے بیان اور ثبوت فراہم کر دیے جس میں انہوں نے پراپرٹی ڈیلرکے لیٹر ہیڈ پر ثبوت اور دستاویزات پیش کی ہیں۔