بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کل سیمی فائنل کھیلا جائے گا
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانیوالا سیمی فائںل فیصلہ کرے گا کہ فائنل کس ٹیم نے کھیلنا ہے ،بارش کی صورت میں بھارت گروپ سٹیج کی بہتر کارکردگی کی بنا پر فائنل کیلیے کوالیفائی کر جائے گا بھارت اور آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنے سامنے آ چکے ہیں ،دو ہزار تین کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو عبرتناک شکست دی تھی دونوں ٹیمیں ورلد کپ کے سیمی فائنل میں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے مد مقابل آ رہی ہیں آسٹریلیا اب تک ایک ورلڈ کپ سیمی فائنل ہارا جبکہ چھہ سیمی فائنل جیتا ہے انیس سو اناسی میں اسے انگلینڈ نے شکست دی تھی ،جبکہ انیس سو پچھتر،انیس سو ستاسی،انیس سوچھیانوے ،انیس سو ننانوے،دو ہزار تین،دو ہزار سات کے سیمی فائنلز کینگروز نے جیتے بھارت اب تک پانچ سیمی فائنل کھیلا ہے جن میں تین جیتا اور دو ہارا،انیس سو ستاسی اور انیس سو چھیانوے میں اسے شکست ہوئی جبکہ انیس سو تراسی،دو ہزار تین اور دو ہزار گیارہ کے سیمی فائنلز بھارت کے نام رہے