وزیراعظم سے کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز کی الگ الگ ملاقاتیں
کراچی میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے کور کمانڈر کراچی لیفیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ کور کمانڈر نے قومی ایکشن پلان اور ڈی جی رینجرز نے کراچی آپریشن پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کراچی میں جاری آپریشن پر رینجرز کی کارکردگی کو سراہا اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ٹاسک میں کامیابی کیلئے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی۔