سپریم کورٹ نےNA-66سے حامد حمید کی رکنیت بحال کر دی جبکہ عبدالوحید چوہدری کو نااہل قرار دے دیا
جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی عدالت نے این اےچھیاسٹھ سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حامد حمید کی رکنیت بحال کرتےہوئے سماعت مئی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی،مسلم لیگ ن کے رہنما حامد حمید کے خلاف اثاثے ظاہر نہ کرنے کا الزام تھا جس پر الیکشن ٹرائنیونل نےان کی رکنیت معطل کی تھی، واضع رہے کہ پی ٹی ائی کے عبداللہ ممتاز نے الیکشن ٹرائبیونل میں حامد حمید کی جانب سے اثاثے ظاہر نہ کرنے سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔سپریم کورٹ نے پنجاب کے صوبائی وزیر جیل خانہ جات عبدالوحید چوہدری کو نااہل قرار دے دیا،ان پر دو شناختی کارڈ رکھنے کا الزام تھا،عبدالوحیدر چوہدری پی پی 192 ملتان سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے