بلوچستان سےبھارتی خفیہ ایجنسی راکےایجنٹ کی گرفتاری پراراکین پارلیمنٹ کاکہنا ہےکہ بھارت پاکستان کاازلی دشمن ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے موقف اختیار کیا کہ را کے ایجنٹ کی گرفتاری پر حکومتی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ قوم توقع رکھتی ہے کہ وزیر اعظم اس ایشو پر کوئی تبصرہ کریںرکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ حکومت بھارت اور افغانستان سے سفیر واپس بلا کر کیس عالمی عدالت میں لے کر جائےمسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سردار یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت کافی عرصہ سے پاکستان کے خلاف کاروائیاں کر رہا ہے، اس معاملے کو ہر فورم پر اٹھائیں گےاراکین پارلیمنٹ نے بلوچستان سے راء کے ایجنٹ کی گرفتاری پر سکیورٹی ادروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے، کیمرہ مین فہیم راجہ کے ساتھ امتیاز چغتائی وقت نیوز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد