کرےکوئی بھرے کوئی کامحاورہ اُس وقت بالکل سچ ثابت ہوگیا جب روس نےپاکستانیوں کووطن واپس ڈی پورٹ کردیا

Mar 25, 2016 | 16:02

ماسکو سے ڈی پورٹ ہونے والے30 مسافر اسلام آباد پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ روس ميں پاکستانی سفارخانے کی جانب سے کوئی تعاون نہيں کيا گيا۔ وہ صرف ميڈيا کے ساتھ رابطے ميں تھے۔علی الصبح غير ملکی ائیرلائنز کی پرواز ٹی کے سيون فور زيرو کے ذريعے اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں روسی حکام کی جانب سے بغير کسی وجہ کے ڈی پورٹ کيا گيا جوکہ حیران کن امر ہے۔۔ايک مسافر نے بتایا کہ ان کے پاس مصدقہ ويزے تھے ليکن اس کے باوجود انٹری نہيں دی گئی۔ايف آئی اے حکام کی طرف سے ڈيپورٹ ہونے والے مسافروں سے ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد انہيں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی

مزیدخبریں