بھارتی پولیس نےسری نگرمیں شاہراہ خاص پرواقع جامع مسجدکےباہرپاکستانی پرچم لہرانےکےالزام میں10سالہ لڑکےکوگرفتارکرلیا

دس سالہ محمد اسماعیل کیخلاف دو ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔ اسماعیل پر ایف آر نمبر23/2016میں149/152,336،332، اور 353 کی دفعات کے تحت مقدمات بنائے گئے ۔بچے کے خلاف دوسرا مقدمہ زائنا کدال پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔اسماعیل کے والد عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ’میرا بیٹا نابالغ ہے اور اسے گیارہ مارچ کو نوہٹہ کے مقام پر پتھراؤ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسماعیل کو رنگے ہاتھوں پکڑ اہے جسے عدالت میں ثابت کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اکیلے ہی نہیں جو پاکستانی جھنڈا لہراتے ہیں بلکہ پورا کشمیر پاکستان کیساتھ ہے