اداکارہ ریمانےایک بارپھرفلم انڈسٹری میں واپسی کااعلان کردیا
ڈاؤ یونیورسٹی اوجها کیپمس میں انسداد ٹی بی واک میں ریما خان اپنے خاوند طاہرخان کے ہمراہ شریک ہوئیں،،جہاں انکے پرستار بھی پہنچ گئے ریما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تپ دق قابل علاج مرض ہے،، لیکن بروقت تشخیص میں تاخیر کرنےاورعلاج پر توجہ نہ دینے پر مرض میں اضافہ ہوسکتا ہے،،ادا کارہ ریما نے کرکٹ ورلڈکپ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناکامی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی ہے،
اداکارہ ریما کا کہنا تھا کہ وہ اکتوبر سے فلم انڈسٹری میں دوبارہ سے اکٹیو نظر آئیں گی